• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ طلب

شائع May 24, 2024 اپ ڈیٹ May 24, 2024 02:54pm
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی درخواست گزار مہربانوں قریشی کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت عالیہ نے درخواست پر سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر فریقین کو شاہ محمود قریشی کے خلاف وفاقی دارالحکومت اور تمام صوبوں میں درج مقدمات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 30 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے اگست 2023 میں سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026