• KHI: Asr 5:16pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 5:00pm Maghrib 7:10pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:20pm
  • KHI: Asr 5:16pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 5:00pm Maghrib 7:10pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:20pm

اسلام آباد پولیس میں مزید تبادلوں کا فیصلہ، ڈی آئی جی سے محرر تک اکھاڑ پچھاڑ ہوگی

شائع May 25, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

اسلام آباد پولیس میں مزید تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سے محرر تک اکھاڑ پچھاڑ ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کے عہدے پر تعیناتی کے لیے لاہور سے علی رضا کو لایا جا رہا ہے، جبکہ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی آپرینشز کے لیے بلوچستان سے ایک پی ایس پی آفیسر کو تعینات کیا جائے گا، حسن سردار احمد خان کو ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر تعینات کردیا گیا ۔

اسی طرح ایس پی سوہان اصغر علی کو تبدیل کرکے ایس پی وزیراعظم ہاؤس تعینات کردیا گیا، ذرائع کے مطابق خیبرپختوانخو صوبے سے واپس تبدیل ہونے والے ایس ایس پی یاسر آفریدی کو بھی اہم عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تھانوں کی سطع پر بھی ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی ڈویثرن سطع پر تبدیل کیا جائے گا، تھانوں کے تمام محرر اور نائب محرر بھی تبدیل کردئیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024