• KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C

سندھ: افسران کا غیررجسٹرڈ، پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا انکشاف

شائع May 25, 2024 اپ ڈیٹ May 25, 2024 05:52pm
—فائل/فوٹو:ڈان
—فائل/فوٹو:ڈان

سندھ میں سرکاری افسران کی جانب سے غیر رجسٹر اور پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلانے کا انکشاف ہوا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے تمام محکموں کو ارسال کردہ مراسلے میں کیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سرکاری افسران پرائیوٹ گاڑیاں بھی سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلارہے ہیں، یہ ایک بہت بڑا مجرمانہ عمل ہے۔

مراسلے میں سندھ میں سرکاری افسران کی جانب سے غیر رجسٹر ڈ گاڑیوں پر بھی سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلانے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے میں متعلقہ افسران کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026