• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

لاہور: آئی جی پنجاب کے دفتر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل

شائع June 1, 2024 اپ ڈیٹ June 1, 2024 04:10pm
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور میں آئی جی پنجاب کے دفتر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر تین ڈاکوؤں نے شہری کو قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب کے دفتر کے قریب تین ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے 36 سالہ نوجوان قتل اور راہ گیر بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ 36 سالہ عابد حسین اپنے بھائیوں کے ساتھ شاپنگ کرنے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر واردات کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عابد نے ڈکیت کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عابد جاں بحق ہوگیا اور گولی لگنے سے بلال نامی راہ گیر بچہ زخمی ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026