• KHI: Sunny 30.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.2°C
  • KHI: Sunny 30.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.2°C

مئی میں 44 دہشتگردوں کو گرفتار کیا، سی ٹی ڈی پنجاب

شائع June 3, 2024 اپ ڈیٹ June 3, 2024 11:02am
— فائل / فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل / فوٹو: شٹر اسٹاک

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 خطرناک دہشتگردوں سمیت 44 کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ مئی کے دوران 794 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، کارروائی لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، خانیوال، منڈی بہاؤ الدین، جھنگ، رحیم یار خان، بہاولپور میں کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مزید بتایا کہ کارروائیوں کے دوران کل 44 کو گرفتار کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026