• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

لاہور: کرایہ دار خاتون سے زیادتی کے الزام پر مالک مکان گرفتار

شائع June 6, 2024 اپ ڈیٹ June 6, 2024 05:45pm
فائل فوٹو:ڈان نیوز
فائل فوٹو:ڈان نیوز

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہنجر وال ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کر کے کرایہ دار خاتون سے زیادتی کرنے کے الزام پر مالک مکان کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق زیادتی کا واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال رانا ٹاؤن میں پیش آیا، خاتون نے پولیس ایمرجنسی ون فائیو پرکال کی۔

ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ہنجروال پولیس کےحوالے کر دیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026