• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

شائع June 7, 2024 اپ ڈیٹ June 7, 2024 07:14pm
دائر درخواست میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی
دائر درخواست میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کو شہر میں جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے چوہدری اصغر گجر کی درخواست پر سماعت کی۔

دائر درخواست میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر سے موچی گیٹ لاہور میں ورکرز کنونشن کی اجازت طلب مانگی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی وجوہات کا بتا کر اجازت نہیں دی، تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کو روکا جا رہا ہے جبکہ دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو جلسے، جلوس اور ریلیاں کرنے کی مکمل آزادی ہے، لہٰذا عدالت ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے۔

لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست ارسال کردی اور درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026