• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

لاہور: آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شہری دم توڑ گیا

شائع June 11, 2024 اپ ڈیٹ June 11, 2024 04:38pm
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شہری دوران علاج دم توڑ گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق شہری اصفر سہیل لاہور کے میو ہسپتا میں زیر علاج تھا، متوفی کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگانے والا شہری لاہور کے علاقے کماہاں کا رہائشی تھا، وہ پگڑی پر لیے گئے ایک مکان میں رہائش پذیر تھا، میڈیا میں رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مالک مکان کی جانب سے پیشگی نوٹس دیے بغیر گھر خالی کروانے پر احتجاج کے لیے آئی جی آفس پہنچا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ شخص صبح سے آئی جی آفس کے باہر پنجاب پولیس کے سربراہ سے ملاقات کے لیے انتظار میں بیٹھا تھا۔

سیکیورٹی پر مامور حکام کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اس نے خود کو آگ لگالی تھی، شہری کو بچاتے ہوئے پولیس اہلکار عادل بھی جھلس کر زخمی ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026