ہندوستان: سیلابی ملبہ سے دو کروڑ روپے برآمد

شائع September 16, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

دہرا دون: ہندوستان کے ہمالیائی قصبے میں سیلاب کی تباہی کے بعد امدادی کارکنوں کو ملبہ ہٹانے کے دوران ایک تجوری سے ایک کروڑ نوے لاکھ روپے (303,000 امریکی ڈالر) کی رقم ملی ہے، جو سیلابی پانی میں بہہ گئی تھی۔

ایک پولیس آفیسر نے پیر کو بتایا کہ یہ تجوری ہفتہ کے روز کیدرناتھ قصبہ میں ایک بینک کے ملبے کے قریب سے ملی جو جون میں آنے والے شدید طوفان میں تباہ ہوا تھا۔

پولیس انسپکٹر جنرل رام سنگھ مینا نے شمالی ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرا دون میں کہا کہ یہ تجوری سیلابی پانی میں بہہ گئی تھی لیکن اس کے اندر رقم محفوظ ہے۔

مینا کے مطابق یہ رقم ملک کے سب سے بڑے قومی بینک، سٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی ملکیت ہے اور انہوں نے یہ رقم ایس بی آئی کی ایک اور برانچ میں جمع کرا دی ہے۔

یہ رقم ایسے وقت برآمد ہوئی جب زائرین کیلئے مشہور مقام کیدرناتھ میں ایک ہندو مندر کو عبادت کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا جبکہ خطے بھر میں تعمیر نو کی کوششیں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں شدید مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور تودے گرنے سے 5500 سے زائد افراد ہلاک جبکہ کئی گھر، ہوٹل، شاہراہیں اور گاڑیاں بہہ گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025