• KHI: Partly Cloudy 35.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 35.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.5°C

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

شائع June 13, 2024 اپ ڈیٹ June 13, 2024 05:53pm
الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی — فائل فوٹو: اے ایف پی
الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی — فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل الیکش کمیشن کا اختیار ہے، لاہور ہائی کورٹ کا ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ قانون کے خلاف ہے اور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتی۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اور اپیل کو کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے گزشتہ روز 8 ٹربیونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026