• KHI: Sunny 26°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.2°C
  • KHI: Sunny 26°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.2°C

قیدی نمبر 804 کا ڈومیسائل اتنا کمزور نہیں کہ وہ باہر نہ آ سکے، خالد مقبول صدیقی

شائع June 14, 2024 اپ ڈیٹ June 14, 2024 03:33pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قیدی نمبر 804 کا ڈومیسائل اتنا کمزور نہیں کہ وہ باہر نہ آ سکے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا ڈومیسائل، پابندیوں سے باہر آچکی ہے، اب دنیا نیا موڑ کاٹنے والی ہے، پاکستان کا معاشرہ تقسیم ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب تک جتنے بھی الیکشن ہوئے سب کو متنازع کہا گیا، متنازع الیکشن سے معاشرے میں تقسیم بڑھنے کا خطرہ ہے، اٹھارہویں ترمیم سےصوبوں کو فائدہ تو کچھ کو نقصان ہوا۔

سربراہ ایم کیو ایم (پاکستان) کا کہنا تھا کہ وفاق کے پاس قرضہ اتارنے، قرضے چکانےاور ڈیفنس کے لیے وعدے ہیں، یہ وعدے ٹیکس کی صورت میں نبھانے کی کوشش کی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اقتدار کی نچلی سطح پر اختیارات کے طور پر ثابت ہوئی، زراعت پر ٹیکس لگائیں یا نہ لگائیں انکم پر ٹیکس لگائیں، پیپلزپارٹی بجٹ کے موقع پر ایوان میں رہی ان کا ٹوکن احتجاج تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026