سیالکوٹ: شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی، بیٹی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

شائع June 22, 2024 اپ ڈیٹ June 22, 2024 06:02pm
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں شوہر نے غیرت کے نام پر چھریاں مار کر بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ صدر کی حدود پکی کوٹلی میں پیش آیا جہاں ملزم مجتبیٰ نے چھریاں مار کر 45 سالہ بیوی اور 24 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ ابتدائی تفتیش کے بعد لاشیں علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ایک فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر نوکری کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026