• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

پشاور: الیکشن ٹریبونل کا فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

شائع June 24, 2024
فائل فوٹو: سوشل میڈیا
فائل فوٹو: سوشل میڈیا

الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اشتہار دینے کے احکامات جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور الیکشن ٹریبونل میں انتخابی نتائج کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے کی۔

دوران سماعت الیکشن ٹریبونل نے فریقین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اشتہار دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشتہار دیا جائے تاکہ تمام فریقین کی حاضری یقینی بنائے جائے۔

عدالت نے پی کے 71 سے پی ٹی آئی آزاد امیدوار محمود جان کے کیس میں الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025