• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

پشاور میں محرم الحرام کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

شائع June 26, 2024 اپ ڈیٹ June 26, 2024 08:45pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں محرم الحرام کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں محرم الحرام میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کا ڈپٹی کمشنر پشاور نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں گاڑیوں اور دکانوں کے سیاہ شیشوں، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہو گی۔

اسی طرح غیر مجاز افراد کی جانب سے گاڑیوں پر پولیس لائٹس کے استعمال کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور خود ساختہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بھی بند ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026