• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

صدر تحریک انصاف کا نام ای سی ایل میں شامل، پرویز الہٰی کا عدالت سے رجوع

شائع June 28, 2024
چوہدری پرویز الہٰی — فائل فوٹو: ایکس
چوہدری پرویز الہٰی — فائل فوٹو: ایکس

وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پرویز الہٰی نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کرلیا، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے، پرویز الہٰی عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا ہے نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے۔

پرویز الہٰی نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025