• KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:28pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:01pm
  • ISB: Maghrib 5:44pm Isha 7:07pm
  • KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:28pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:01pm
  • ISB: Maghrib 5:44pm Isha 7:07pm

خلیل الرحمٰن قمر ذہنی طور پر بیمار شخص ہیں، نعمان اعجاز کی پرانی ویڈیو وائرل

شائع July 1, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار نعمان اعجاز کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کو ذہنی طور پر بیمار شخص قرار دیتے دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نعمان اعجاز کی ویڈیو جون 2021 کی ہے، جب انہوں نے اینکر مبشر لقمان کے یوٹیوب چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

مذکورہ پروگرام میں نعمان اعجاز سے مختلف شوبز شخصیات سے متعلق رائے لی گئی تھی، جب ان سے خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق رائے لی گئی تو انہوں نے ڈراما ساز کو ذہنی طور پر بیمار شخص قرار دیا۔

وائرل ہونے والی کلپ میں میزبان کے پوچھنے پر نعمان اعجاز نے مختصر بتایا کہ خلیل الرحمٰن قمر دراصل ذہنی طور پر بیمار شخص ہیں۔

نعمان اعجاز کی بات پر خاتون میزبان اور مبشر لقمان ہنس پڑے اور انہوں نے مسکراتے ہوئے نعمان اعجاز کی بات سے اتفاق کیا۔

اسی دوران بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ دراصل غلطی سے انہوں نے ہی خلیل الرحمٰن قمر کو دریافت کیا تھا اور ان سے یہ غلطی ہوگئی تھی۔

ایک اور سوال کے جواب میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہر انسان کے کچھ مسائل اور پیچیدگیاں ہوتی ہیں اور خلیل الرحمٰن قمر کے بہت سارے مسائل ہیں، انہیں بہت ساری چیزوں سے اختلاف ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ خلیل الرحمٰن قمر کی شخصیت اتنی متنازع یا کمپلیکس کا شکار کیوں ہے؟ تو اس پر نعمان اعجاز نے مزید بات کرنے سے گریز کیا اور میزبان کو اشارتا کہا کہ بس سمجھ جائیں، انہوں نے ڈراما ساز کو دریافت کرکے غلطی کرلی تھی۔

نعمان اعجاز کی مذکورہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب کہ حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پروگرام میں اداکار کے لیے ’گھٹیا‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ انہیں نعمان اعجاز سے نفرت ہے، وہ محبت کے قابل ہی نہیں، وہ ’گھٹیا‘ شخص اور اداکار ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے نعمان اعجاز کے لیے ’گھٹیا‘ لفظ استعمال کرنے پر ڈراما ساز کو تنقید کا بھی سامنا ہے اور متعدد شخصیات نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 اکتوبر 2024
کارٹون : 6 اکتوبر 2024