• KHI: Sunny 32.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.5°C
  • KHI: Sunny 32.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.5°C

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے ’ایف این 6 میزائلز‘ کا کامیاب تجربہ

شائع July 4, 2024 اپ ڈیٹ July 4, 2024 09:39am
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا، کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجا رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لائیو ویپن فائرنگ میں پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، اس موقع پر کمانڈر کوسٹ نے پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی اس پی آر کے مطابق پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2026
کارٹون : 7 اپریل 2026