• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

پہلا ٹی 20، زمبابوے نے ورلڈ چیمپئن بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی

شائع July 6, 2024 اپ ڈیٹ July 6, 2024 08:08pm
زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں — فوٹو: کرک انفو
زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں — فوٹو: کرک انفو

زمبابوے نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ چیمپئن بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوین ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 115 رنز بنائے۔

کلائیو مداندے 29 اور ڈیون مائیرز 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

روی بیشنوئی نے 4، واشنگٹن سندر نے 2 جبکہ مکیش کمار اور آویش خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن چھوٹا ہدف بھی حاصل نہ کر سکی اور 102 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کے آٹھ کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے اور سب سے کامیاب بلے باز کپتان شبمن گل تھے جنہوں نے 31 رنز بنائے۔

زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ برائن بنٹ، ویلنگٹن مساکڈزا، بلیسنگ مزاربانی اور لیوک جونگوے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026