• KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C

گورنر سندھ کا طلبہ کیلئے اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

شائع July 8, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر انیشی ایٹو کے تحت اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں کاؤنسلنگ کے پہلے سیشن سے طلبہ سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر انیشی ایٹو کے تحت فری اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے اور اسے میں خود مانیٹرنگ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں آج کریئر کاؤنسلنگ کا گورنر ہاؤس میں پہلا سیشن ہے، اسکالرشپ کے لیے بچوں کی معاونت کرنے کے لیے گورنر ہاؤس میں آج ہی ایک سیل قائم کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت ہم میرٹ پر بچوں کو بیرون ملک تعلیم کے لیے بھجوائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025