• KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am

اسنیپ چیٹ پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں، آئمہ بیگ کی وضاحت

شائع July 10, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے واضح کیا ہے کہ ان کا انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، ان کے نام سے بنا اکاؤنٹ جعلی ہے۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا کہ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو کیسے لوگوں نے ان کا اکاؤنٹ تسلیم کرلیا۔

آئمہ بیگ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ان کا اسنیپ چیٹ پر اب تک کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل میں وہ مذکورہ ایپ پر بھی اکاؤنٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے اسنیپ چیٹ کو نامناسب ایپی کیشن بھی قرار دیا اور ساتھ ہی اسے استعمال کرنے والوں سے معذرت بھی کی کہ وہ ان کی بات کا برا نہ منائیں۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ نہ جانے کس طرح لوگوں نے ایک غیر تصدیق شدہ آکاؤنٹ کا ان کا اکاؤنٹ سمجھ کر وہاں سودے کیے اور ان کا نام استعمال کرنے والے افراد کو بھی شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مستقبل میں کسی فراڈ سے بچنے کے لیے لوگوں کو ان کی انسٹاگرام اسٹوریز کو یاد رکھنا چاہیے، ان کا کوئی بھی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ نہیں ہے۔

گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھی آئمہ بیگ دوسری ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیے جانے پر بات کر چکی ہیں۔

اگرچہ گلوکارہ نے بتایا کہ ان کا اسنیپ چیٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں اور ان کے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا لیکن انہوں نے فراڈ کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 اکتوبر 2024
کارٹون : 22 اکتوبر 2024