• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:20pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:10pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:20pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:10pm

سندھ حکومت کا بارشوں کے پیش نظر غیرقانونی اور خطرناک بل بورڈز ہٹانے کا حکم

شائع July 10, 2024
فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

سندھ حکومت نے بارشوں کے پیش نظر غیرقانونی اور خطرناک بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا۔

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ڈویژنل کمشنر اور سیکریٹری بلدیات کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے صوبے بھر میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ تیز ہواؤں اور بارش کے سبب یہ بل بورڈ انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اس لیے انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ ایسے ہی تمام خطرناک بل بورڈز کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

سندھ حکومت کی کمشنر اور بلدیاتی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر غیرقانونی اور خطرناک بل بورڈز ہٹانے کے کام کا آغاز کرے۔

کارٹون

کارٹون : 21 جولائی 2024
کارٹون : 20 جولائی 2024