• KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر گھر کے باہر ایک اور نوجوان قتل

شائع July 10, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو اس کے گھر کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں کالی مارکیٹ کے شکیل میڈیکل اسٹور کے قریب ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے عمران نامی نوجوان کو قتل کردیا۔

مقتول نے نیا موبائل لیا تھا جس کی اسے آئی ڈی بنانی تھی لیکن گھر پر وائے فائے نہ چلنے کی وجہ سے وہ نیٹ کا استعمال کر کے آئی ڈی بنوانے کے لیے گھر کے قریب بیٹھا تھا کہ نامعلوم ملزمان موبائل چھیننے آ گئے۔

ملزمان نے عمران سے موبائل فون چھین لیا لیکن اسی دوران محلے داروں نے شور مچا دیا اور شور کی آواز سن کر ڈکیتوں نے گولیاں چلادیں جس سے ایک گولی عمران کی گردن میں لگی اور وہ دم توڑ گیا۔

مقتول عمران گارمنٹس فیکٹری میں ملازم اور دو سالہ بچی کا باپ تھا۔

مقتول کے والد اور بھائی نے قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران گھر کے باہر بیٹھا موبائل استعمال کر رہا تھا کہ ملزمان نے گولیاں ماردیں۔

علاقہ مکینوں نمے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا کہ گلی کوچوں میں ان کا بیٹھنا عذاب بنا دیا گیا ہے، کس سے فریاد کریں اور کس سے مطالبہ کریں؟ روزانہ کی بنیاد پر ان علاقوں میں شہری لٹتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اطراف میں کوئی سی سی ٹی وی کیمرے نہیں جن سے کوئی مدد مل سکے۔

رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر اب تک 80 افراد قتل کیے جا چکے ہیں۔

2024 کے پہلے مہینے میں ڈاکوؤں نے طالب علم ایان سمیت 12 شہریوں کو اپنے مذموم مقاصد کی بھینٹ چڑھا دیا۔

اگلے مہینے فروری میں صورتحال جنوری سے بھی زیادہ بگڑ گئی جس میں سرکاری افسر فرحان، تین خواتین، پولیس اہلکار، دو سگے بھائیوں، دو سالہ حورین اور آن لائن ڈیلیوری رائیڈر سمیت 20 شہریوں کی جان لے لی گئی۔

مارچ میں دو خواتین، طالب علم لاریب، نوجوان انجینئر شعیب سمیت 17 شہری موت کی آغوش میں دھکیل دیے گئے۔

اسی طرح اپریل کے مہینے میں بھی صورتحال جوں کی توں رہی اور 70 سالہ سید حامد علی، سابق ڈائریکٹراسٹیٹ بینک وسیم الرحمٰن اور شاہدہ نامی خاتون سمیت 19 شہری ڈاکوؤں کی گولی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

مئی میں سائٹ سپر ہائی وے پر نہال اور لانڈھی میں چودہ مئی کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان انس دوران علاج دم توڑ گیا۔

سال کے چھٹے مہینے جون میں ڈاکوؤں نے ہونہار طالبعلم و انجینئر اتقا، فلور مل مالک عاطف بلوانی سمیت دس شہریوں کی زندگی کا خاتمہ کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 اکتوبر 2024
کارٹون : 22 اکتوبر 2024