ہمارے ایم این اے معظم جتوئی کو اٹھا لیا گیا، اسد قیصر

شائع July 17, 2024 اپ ڈیٹ July 17, 2024 02:47pm
— فائل فوٹو: ٹوئٹر/ گورنمنٹ آف پاکستان
— فائل فوٹو: ٹوئٹر/ گورنمنٹ آف پاکستان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے ہمارے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) معظم جتوئی کو اٹھا لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے معظم جتوئی کےگھر چھاپہ مارا، جبکہ جمشید دستی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی کےساتھ یہ رویہ ہے تو عام شہری کے ساتھ کیا ہوگا، مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم ان کا مقابلہ پارلیمنٹ اور سڑکوں پر کریں گے، ہمیں اتنا دیوار سے نہ لگائیں کہ کوئی اور آپشن نہ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026