• KHI: Partly Cloudy 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.6°C

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اپوزیشن لیڈر نے تحریک استحقاق جمع کرادی

شائع July 18, 2024 اپ ڈیٹ July 18, 2024 05:58pm
عمر ایوب —فائل فوٹو:
عمر ایوب —فائل فوٹو:

4 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر کو تحریک استحقاق جمع کرادی۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ 4 جولائی کو عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی گئے، سینیڑ شبلی فراز، جنیداکبر، شاندانہ گلزار اور شہریار آفریدی سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے، اڈیالہ جیل کےگیٹ پر ساڑھے 4 گھنٹے انتظار کرتے رہے لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔

اس میں کہا گیا کہ ہوم سیکریٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل جیلز پنجاب، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز پنجاب پولیس، استحاق مجروح کرنے والوں میں شامل ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت دیگر بھی استحقاق مجروح کرنے میں ملوث رہے۔

تحریک استحقاق میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام افسران سے پوچھا جائے کہ قومی اسمبلی کے ممبران کا استحقاق کیوں پامال کیا گیا اور ان کے خلاف قواعد کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026