• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

موجودہ سیٹ اپ مکمل ناکام، متبادل ملتے ہی شہباز شریف سے جان چھوٹ جائے گی، فواد چوہدری

شائع July 21, 2024 اپ ڈیٹ July 21, 2024 12:36pm
فواد چوہدری — فائل فوٹو: بشکریہ اے پی پی
فواد چوہدری — فائل فوٹو: بشکریہ اے پی پی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے، متبادل آئیڈیا ملتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کی جان چھوٹ جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں فواد چوہدری نے لکھاکہ اسٹیبلشمنٹ نے 18 نشستوں کی بنیاد پر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو اس امید پر وزیراعظم بنایا گیا کہ وہ آصف زرداری کے ساتھ مل کر اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی بیانیےکابوجھ اٹھائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کا مداوا ہوگا لیکن موجودہ سیٹ اپ کا اسٹیبلشمنٹ کو کچھ بھی فائدہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹ اپ سے نہ سیاست سنبھل رہی ہے نہ معیشت، یہ سیٹ اپ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026