• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

لاہور ہائیکورٹ: مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب

شائع July 23, 2024 اپ ڈیٹ July 23, 2024 11:11am
— لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ
— لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 14 اگست کو لاہور مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جلسہ اور ریلی نکالنا ہر شہری کا آئینی حق ہے، دو سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مینار پاکستان پر جلسے کرنے کی اجازت دے۔

لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026