اسکاٹ لینڈ کے چارلی کیسل نے ون ڈے ڈیبیو پر 7 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا

شائع July 23, 2024
فوٹو: ای ایس پی این / کرک انفو
فوٹو: ای ایس پی این / کرک انفو

اسکاٹ لینڈ کے فاسٹ باؤلر چارلی کیسل نے عمان کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر 7 وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر ڈنڈی میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو کے میچ کے دوران اسکاٹ لینڈ کے فاسٹ باؤلر چارلی کیسل نے اومان کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں 5.4 اوورز میں ایک میڈن اوور کرواکر 21 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔

چارلی نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 2015 میں بنگلا دیش کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

چارلی کیسل کو 15 جولائی کو عمان کے خلاف میچ کے لیے اسکاٹ لینڈ کے اسکواڈ میں فاسٹ باؤلر کرس سول کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا، جو ذاتی وجوہات کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

اسکاٹ لینڈ نے چارلی کیسل کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت عمان کو 21.4 اوورز میں 91 رنز پر آؤٹ کردیا تھا اور مطلوبہ ہدف آسانی سے 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 اکتوبر 2024
کارٹون : 6 اکتوبر 2024