• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

لاہور: بس میں لڑکی کو ’ہراساں‘ کرنے والا ملزم گرفتار

شائع July 24, 2024 اپ ڈیٹ July 24, 2024 11:57am
—فائل فوٹو: اے پی
—فائل فوٹو: اے پی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بس میں مبینہ طور پر کم عمر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزم دوران سفر کم سن بچی کو مسلسل ہراساں کرتا رہا، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں بس میں ہراسگی کی شکایت موصول ہوئی، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو متعلقہ بس کی لوکیشن بتائی گئی۔

شکایت پر ورچوئل پولیس اسٹیشن کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گا اور بس کی لوکیشن دی گئی، اہلکاروں کو بس کے اگلے اسٹاپ پر بھیجا گیا جہاں پہنچتے ہی متاثرہ لڑکی کی نشاندہی کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026