• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا ثالثی کے ذریعے مقدمات نمٹانے پر زور

شائع July 24, 2024 اپ ڈیٹ July 24, 2024 10:13pm
محمد شفیع صدیقی کا کہنا تھا کہ سیشن ججز تمام ججوں میں کیسز برابر برابر تقسیم کریں — فوٹو: سندھ ہائیکورٹ ویب سائٹ
محمد شفیع صدیقی کا کہنا تھا کہ سیشن ججز تمام ججوں میں کیسز برابر برابر تقسیم کریں — فوٹو: سندھ ہائیکورٹ ویب سائٹ

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ثالثی کے ذریعے مقدمات نمٹانے پر زور دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں زیر التوا کیسز میں کمی لانے اور بڑھتے کیسز پر قابو پانے پر غور کیا گیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی کا کہنا تھا کہ سیشن ججز تمام ججوں میں کیسز برابر برابر تقسیم کریں، تاکہ کسی ایک پر بوجھ نہ بڑھے۔

اجلاس میں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے فیملی کیسز پری ٹرائل کے مرحلے پر ثالثی کے ذریعے نمٹانے پر بھی زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026