شام میں 70 لاکھ انسانوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے، اقوامِ متحدہ

شائع September 18, 2013

شامی پناہ گزینوں کا ایک کیمپ، اے ایف پی، فوٹو۔۔۔۔۔

کویت: اقوام متحدہ کے اعلٰی عہدیدار نے منگل کے روز کہا کہ شام میں تقریبآ 70 لاکھ انسان فوری امداد کے طلبگار ہیں اور اس کیلئے اس سال کم از کم 4.4  ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے رابطہ کار ویلری اموس نے کہا کہ شام کے جن لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے ان میں شام سے باہر دو ملین پناہ گزین ہیں، جبکہ ملک میں بے گھر چار ملین افراد مدد کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کویت میں منعقد کانفرنس میں بتایا کہ جو ہم کر سکتے ہیں وہ ہم کر رہے ہیں لیکن یہ کافی نہیں، ان کا مذید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ایجینسز ایک ہزار ارکان پر مشتمل عملے کو شام روانہ کریں گی جن میں سے اکثریت شامی باشندوں پر مشتمل ہو گی۔

ویلری اموس نے کانفرنس میں کہا کہ شام کے حوالے سے انسانی مدد اور فنڈ میں بہت خلا موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام اور ہمسایہ ممالک میں پناہ گزینوں کے لیے اس سال 4.4 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ اب تک ہم 1.84 ارب ڈالر اکھٹا کر سکے ہیں۔

رابطہ کار ویلری اموس نے کہا کہ ' ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ دنیا میں جاری دیگر تنازعات کے لئے رکھی گئی رقم میں سے کسطرح شام کو رقم فراہم کی جائے۔

انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق مارچ 2011 سے شروع ہوئی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف بغاوت میں تقریبآ 110,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025