• KHI: Partly Cloudy 28.6°C
  • LHR: Clear 36.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.6°C
  • LHR: Clear 36.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.5°C

ہیکرز کی جانب سے واٹس ایپ اور ای میلز کے ذریعے حکومتی افسران پر سائبر حملے شروع

شائع July 27, 2024 اپ ڈیٹ July 27, 2024 10:00pm
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

حساس سرکاری معلومات چرانے کے لیے ہیکرز ایک بار پھرسرگرم ہوگئے اور واٹس ایپ نمبرز اور جعلی ای میلز سے حکومتی افسران پر سائبر حملے شروع ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ہیکرز نے واٹس ایپ نمبروں اور جعلی ای میلز کے ذریعے حکومتی افسران پر سائبر حملے شروع کردیے ہیں۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ہیکرز مختلف سسٹمز تک رسائی کے لیے سافٹ ویئر سے فائلز بھیجتے ہیں جہاں وائرس شدہ پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں نامعلوم نمبر یا ای میل سے فائلوں کو ڈاؤن لوڈ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026