وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، دورہ ایران منسوخ کردیا

شائع July 30, 2024
وزیر اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو: اے پی پی
وزیر اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے تمام مصروفیات ترک کردیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹرز کے مشورے پر تمام مصروفیات ترک کردیں جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

خراب طبیعت کی وجہ سے وزیراعظم نے اپنا دورہ ایران بھی منسوخ کردیا ہے جہاں انہیں نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔

وزیر اعظم کے بجائے اب وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025