چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

شائع July 31, 2024 اپ ڈیٹ July 31, 2024 11:15am
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے 2 ہفتوں کا نوٹس دے دیا، گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر کو 25 فروری 2025کو ریٹائر ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ امجد زبیر ٹوانہ نے حکومت کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپنا عہدہ چھوڑنا ہے اور وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینا چاہتا ہوں، امجد زبیر ٹوانہ نے وزیرِ مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026