• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

گھوٹکی: ڈاکوؤں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید

شائع July 31, 2024
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کچے کی جانب روانہ کردی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کچے کی جانب روانہ کردی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار عبد السمیع سموں، عبدالحنان اور شفیق احمد رونتی تھانہ پر ڈیوٹی پر جارہے تھے۔

اس دوران ڈاکوؤں نے حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تینوں اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے شہید اہلکاروں کی لاشیں تحصیل ہسپتال اوباڑو منتقل کردیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کچے کی جانب روانہ کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025