عدالتی مداخلت پر استعفیٰ دے دوں گا، سیٹھی

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نگراں چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ کی جانب سے ان کے کام مداخلت کا سلسلہ جاری رہا تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیٹھی کو مکمل اختیارات نہ دیتے ہوئے بورڈ کے نئے الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔
نگراں سبراہ نے کہا کہ میں نہ ہی چیف سلیکٹر کا انتخاب کر سکتا ہوں نہ کسی اور سلیکٹر کا جبکہ میرے پاس پاکستان کرکٹ کے فیصلے کرنے کا بھی اختیار نہیں۔
انہوں نے آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ہماری بات نہیں سن رہا اور جنوبی کے خلاف سیریز سر پر کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور اس کی سماعت 23 ستمبر کو ہو گی، اگر کسی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی تو میں وزیر اعظم کے پاس جاؤں گا۔
سیئر صحافی نے کہا کہ میں انہیں اپنا استعفی پیش کر دوں گا کیونکہ میں اس طرح سے مزید کام نہیں کر سکتا۔
حکومت کی جانب سے پی سی بی کا نگراں سیئرمین بنائے جانے کے بعد جولائی میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجم سیٹھی کو چیئرمین کے مکمل اختیارات سے محروم کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ اسے سے قبل مئی میں سابق پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے کرائے گئے الیکشن کو کاعدم قرار دے دیا تھا۔











لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں