بدعنوانی کا الزام، تربت پولیس کے ڈی ایس پی اور 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز معطل

شائع August 17, 2024 اپ ڈیٹ August 17, 2024 05:55pm
تینوں پولیس افسران کو سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز
تینوں پولیس افسران کو سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

تربت پولیس کے ایک ڈی ایس پی اور 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو بدعنوانی کے الزام پر عہدوں سے معطل کردیا گیا۔

سی سی پی او کوئٹہ کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈی ایس پی چاکر خان، اے ایس آئی خورشید احمد اور اے ایس آئی عبدالحمید شامل ہیں۔

تینوں پولیس افسران کو سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں پولیس افسران کی مکران ڈویژن میں تین سال تک تقرر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026