• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C

جسٹس اعجاز سواتی بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات

شائع August 22, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

جسٹس محمد اعجاز سواتی کو قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جسٹس محمد اعجاز سواتی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی اطلاق 24 اگست سے ہوگا۔

جسٹس اعجاز سواتی کی تعیناتی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ہاشم خان کاکڑ کےغیر ملکی دورے کی مدت کے لیے ہو گی۔

جسٹس محمد اعجاز سواتی بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025