• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، بجلی بھی غائب

شائع August 26, 2024 اپ ڈیٹ August 26, 2024 11:36pm
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی بجلی بھی غائب ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن معمار، ایئرپورٹ، بہادر آباد، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، ملیر، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس، ایف بی ایریا، بفرزون سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی جبکہ سڑکوں و شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔

بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق جس سسٹم کے تحت کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں بارش ہو رہی ہے، وہ بھارتی گجرات سے آرہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026