• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

ڈاکٹر جہانزیب مستعفی، احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

شائع August 30, 2024 اپ ڈیٹ August 30, 2024 09:08pm
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں کردی گئیں— فائل فوٹو: پی آئی ڈی
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں کردی گئیں— فائل فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر جہانزیب کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈاکٹر جہانزیب نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے عہدے سے استفی دے دیا جسے وزیر اعظم نے منظور کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026