• KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

جامعہ کراچی کے پروفیسر چند گھنٹے ’لاپتا‘ رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے

شائع September 1, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر چند گھنٹوں کے لیے مبینہ طور پر لاپتا ہونے کے بعد گھر پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ریاض کو ایک کیس میں تصدیق کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

تاہم ڈاکٹر ریاض کا کہنا ہے کہ ٹیپو سلطان روڈ سے مجھے تھانے لے جایا گیا، اہلیہ کے شور مچانے پر ان سے میری ملاقات کرائی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یونیورسٹی اور طلبہ کے آواز اٹھانے پر مجھے ریلیز کرنے کا حکم ملا۔

قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر ریاض کی گمشدگی پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے پیر کو کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025