• KHI: Partly Cloudy 29.3°C
  • LHR: Clear 31.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.3°C
  • LHR: Clear 31.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C

حکومت بلوچستان نے چرنا جزیرے کو میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے کی منظوری دیدی

شائع September 4, 2024 اپ ڈیٹ September 4, 2024 05:33pm
یہ ماہی گیری کا ایک اہم میدان سمجھا جاتا ہے — فائل فوٹو: ڈان
یہ ماہی گیری کا ایک اہم میدان سمجھا جاتا ہے — فائل فوٹو: ڈان

حکومت بلوچستان نے چرنا جزیرے کو دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کابینہ نے آج ہونے والے اجلاس میں چرنا جزیرے کو دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے کی منظوری دی۔

اس سے قبل حکومت بلوچستان نے جون 2017 میں استولا جزیرے کو پہلا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دیا تھا۔

چرنا جزیرہ، استولا جزیرے کی طرح پاکستان کے ان محدود سمندری علاقوں میں سے ایک ہے جہاں مرجان کا مسکن ہے۔ اسے حیاتیاتی تنوع کا ہاٹ اسپاٹ کہا جاتا ہے۔

کراچی کے قریب واقع چرنا جزیرے کو بڑے پیمانے پر اسکوبا ڈائیونگ، اسنارکلنگ، کلف جمپنگ، اور جیٹ اسکیئنگ اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ ماہی گیری کا ایک اہم میدان سمجھا جاتا ہے جہاں سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر بڑی تعداد میں کام کرتے ہیں۔

چرنا جزیرے میں بسنے والا سمندری ماحولیاتی نظام اور متنوع جنگلی حیات کو بہت سی انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

ورلڈ وائلڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے چرنا جزیرے کو پاکستان کا دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے پر حکومت بلوچستان کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026