• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

برمنگھم میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اور سابق آرمی چیف کے بھائی مستعفی

شائع September 5, 2024 اپ ڈیٹ September 5, 2024 04:58pm
— فوٹو: انٹرنیٹ
— فوٹو: انٹرنیٹ

برمنگھم میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ مستعفی ہوگئے، سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بھائی کو ایف اے کے جعلی سرٹیفیکٹ کے الزام پر تحقیقات کا سامنا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق برمنگھم میں تعینات پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور بورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر اقبال جاوید باجوہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اقبال جاوید باجوہ کو عہدے سے مستعفی ہونے کو کہا گیا تھا، اقبال جاوید باجوہ کو 30 جولائی کو پی آئی اے کے فنانس منیجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز دیاگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اقبال جاوید باجوہ نے 1977 میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت حاصل کی، اقبال جاوید باجوہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے بھائی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026