• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

نبی پاک ﷺ نے اپنی تعلیمات سے کائنات کو بدل ڈالا، وزیر اعظم

شائع September 17, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج کے دن عظیم ہستی نبی پاک ﷺ کی ولادت ہوئی جنہوں نے اپنی تعلیمات سے پوری کائنات کو بدل ڈالا۔

وہ لاہور میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حضرت محمدﷺکی ولادت باسعادت پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں، آج انتہائی مبارک دن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر،فلسطین میں لاکھوں مسلمان خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، انشااللہ کشمیر اور فسلطین آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج اس عظیم ہستی کی ولادت ہوئی جس نےپوری کائنات کوبدل ڈالا، نبی کریم دشمنوں سے بھی انتہائی اخلاق سے پیش آتے تھے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں نکالنے جانے والے جلوسوں کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع ملک بھر میں مساجد، اہم عمارتوں اور گلیوں بازاروں میں چراغاں کرنے کے ساتھ ساتھ اہم مقامات کو بھی سجایا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہر شہر درود و سلام کی محافل منعقد ہوں گی اور عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس نکالے جائیں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

کراچی میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، شہر بھر کے مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے جشن عید میلاد النبی کے جلوس برآمد ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 10 دسمبر 2024
کارٹون : 9 دسمبر 2024