• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

شائع September 23, 2024 اپ ڈیٹ September 23, 2024 10:29pm

کراچی سے لاہور پہنچنے والے نجی ائیر لائن کے طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے جسے مسافروں کو بحفاظت نکالنے کے بعد تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے نے پیر کی شام ہنگامی لینڈنگ کی تاہم خوش قسمتی سے طیارہ حادثے سے محفوظ رہا۔

ترجمان پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق کپتان نے لاہور کے قریب شام 7 بجکر 15 پر کارگو کمپارٹمنٹ میں دھویں کی اطلاع دے کر ’مے ڈے‘ کی کال دی البتہ فلائی جناح کی پرواز 7 بجکر 23 منٹ پر بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتر گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ اتھارٹی فائر ڈیپارٹمنٹ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر موجود تھا اور تمام مسافروں اور عملے کو جہاز کے ایمرجنسی انخلا نظام کے ذریعے باحفاظت باہر نکال دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ فائر ڈپارٹمنٹ نے معائنے کے بعد 7 بجکر 57 منٹ پر جہاز کو کلیئر قرار دے دیا۔

اعلیٰ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026