• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

چند ماہ تک حمل کو خفیہ رکھا، حبا بخاری نے اپنے اُمید سے ہونے کی تصدیق کردی

شائع September 30, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ حبا بخاری نے اپنے اُمید سے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر چند ماہ تک حمل کی بات کو خفیہ رکھا۔

حبا بخاری نے شوہر آرز احمد کے ہمراہ یوٹیوب ویڈیو میں اپنے حمل کی تصدیق کی اور یہ بھی بتایا کہ ان کی جانب سے مداحوں کے ساتھ خبر شیئر کیے جانے سے قبل ہی کسی اور نے ان کی بات کا بھانڈا پھوڑا۔

دونوں نے طویل ویڈیو میں کسی کا نام لیے بغیر شکوہ کیا کہ ان کے ہاں متوقع بچے کی پیدائش کی خبر کسی اور نے بتائی جو کہ اچھی بات نہیں، وہ خود بھی یہ بات بتانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

حبا بخاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے پروگرام بنایا تھا کہ وہ انسٹاگرام پر اچھی ویڈیو بناکر اپنے ہاں متوقع بچے کی پیدائش کی خبر مداحوں کو بتائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کام کی مصروفیات کی وجہ سے بھی اپنے حمل سے متعلق کوئی ویڈیو یا پوسٹ شیئر نہیں کی اور وہ جان بوجھ کر مداحوں کے حمل سے متعلق سوالات کو نظر انداز کرتی رہیں، کیوں کہ وہ ان کا انتہائی ذاتی مسئلہ تھا۔

حبا بخاری نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے مقبول ڈرامے جان نثار کی شوٹنگ کے دوران ہی حمل سے ہوگئی تھیں اور ڈرامے کے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران جب ڈرامے میں ان کے شوہر ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے پیٹ میں پلنے والے بچے کا باپ کون ہے تو اس وقت انہوں نے دانش تیمور کو بتایا تھا کہ بچے کا باپ آرز احمد ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر مداحوں کو کبھی حمل سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا اور یہ کہ وہ اپنے ہاں متوقع بچے کی پیدائش سے متعلق ویڈیو پوسٹ کرنا چاہتی تھیں لیکن اس سے قبل ہی ان کے حاملہ ہونے کی خبر سامنے آگئی۔

حبا بخاری نے ایک ایسے وقت میں اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ انہیں لندن میں ہونے والے ہم ایوارڈز میں بے بی بمپ کے ساتھ دیکھا گیا اور ان کے بے بی بمپ کی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔

اس سے قبل نادیہ خان نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ حبا بخاری حمل سے ہیں اور انہیں یہ بات اداکارہ کے شوہر نے خود بتائی تھی۔

حبا بخاری نے آرز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024