• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

مشکل وقت میں پہلے کبھی عوام کو تنہا چھوڑا، نہ اب چھوڑیں گے، نواز شریف

شائع October 1, 2024 اپ ڈیٹ October 1, 2024 04:34pm
—فوٹو: ایکس/مریم نواز
—فوٹو: ایکس/مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے حکومت پنجاب کو عوامی ریلیف کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں نہ کبھی پہلے عوام کو تنہا چھوڑا اور نہ اب چھوڑیں گے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کو جاری منصوبوں سے متعلق متعلقہ وزرا نے بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر نے عوامی ریلیف کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ مشکل وقت میں نہ کبھی پہلے عوام کو تنہا چھوڑا نہ اب چھوڑیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026