عرفان صدیقی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم سمیت دیگر امور پر گفتگو

شائع October 2, 2024 اپ ڈیٹ October 2, 2024 06:20pm
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس کے دوران مجوزہ آئینی ترمیم سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مجوزہ آئینی ترمیم، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران جے یو آئی کے رہنما مولانا اسعد محمود، اسلم غوری اور سلمان گیلانی بھی موجود تھے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی عدالت کی تائید کی، تاہم وہ چاہتےہیں کہ کوئی ایسی چیز شامل نہ ہو جو بنیادی حقوق سے متصادم نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے کہا کہ آئینی ترمیم سےمتعلق کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جاسکتی۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2026
کارٹون : 7 اپریل 2026