• KHI: Partly Cloudy 23.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.9°C

سندھ کے 26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں کے ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری

شائع October 2, 2024 اپ ڈیٹ October 2, 2024 09:32pm
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

سندھ کے 26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں کے ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیڈول جاری کردیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی، صوبے میں 77 مختلف کیٹیگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا، ضلع ملیر، کورنگی، ضلع جنوبی، ضلع غربی، ضلع کیماڑی اور ضلع وسطی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق کراچی میں 4 چیئرمین، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا، 9 سے 11 اکتوبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے جاسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2026
کارٹون : 7 اپریل 2026