• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

آرمی چیف نے بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہو کر 10سینٹ تک ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے، زبیر موتی والا

شائع October 9, 2024 اپ ڈیٹ October 9, 2024 03:42pm
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

معروف کاروباری شخصیت اور چیئرمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہو کر 9 سے 10سینٹ ہو جائے گی۔

آل ٹیکسٹائل ملز پروسیسنگ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ٹی ڈیپ کا کہنا تھا کہ ہماری صنعتیں بند ہو رہی ہیں، گیس کی قیمت شاید کم نا ہو لیکن بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ 100 ارب ڈالر اکٹھا کرنے کے لیے صرف میٹنگز کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال کی نسبت ٹیکسٹائل کی 3 ارب ڈالر ایکسپورٹ کم ہوئی ہے۔

چیئرمین ٹی ڈیپ نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) والے تو صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے فون بھی نہیں سنتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت 9 سے 10 سینٹ ہو جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026