• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm

’کیمبرین پیٹرول 2024‘: پاک فوج کی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

شائع October 14, 2024
— فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاک آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والی فوجی مشق ’کیمبرین پیٹرول 2024‘ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر ٹیم کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاک فوج کی ٹیم نے 4 سے 13 اکتوبر 2024 تک برطانیہ کے شہر ویلز میں منعقد ہونے والی مشق’کیمبرین پٹرول 2024 ’ میں حصہ لیا اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس سال مشق کیمبرین پٹرول نے اپنے 65 ویں سال کا جشن منایا، مشق نے اپنے مطلوبہ پیشہ ورانہ معیارات کو برقرار رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مشق کے دوران دنیا بھر سے گشت کرنے والوں کو حکمت عملی کے ساتھ دشوار گزار علاقوں میں جانا پڑتا ہے، 48 گھنٹوں کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے اور ایک مسابقتی ماحول میں خصوصی ٹاسک کو پورا کرنا پڑتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا اور ان تمام ٹیموں میں سے پاک فوج کی ٹیم نے مشق میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

مزید بتایا کہ یہ پوری قوم اور پاک فوج کے لیے فخر کا لمحہ ہے جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ ترین معیار کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 دسمبر 2024
کارٹون : 8 دسمبر 2024